ابنا: دوسري طرف اقوام متحدہ نے اعلان کيا ہے کہ وہ ايران کے زلزلے سے متاثرين کے لئے ہرطرح کي مدد دينے کے لئے تيار ہے –اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل کے ترجمان ايڈوارڈو ڈيل بوئي نے نيويارک ميں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ زلزلے سے متاثرين کے لئے انسان دوستانہ امداد بہم پہنچانے کے لئے پوري طرح تيار ہے انہوں نے کہا کہ يہ ادارہ عالمي امداد يکجا کرنے کے لئے بھي کام کرنے کو تيار ہے –اس سے پہلے سکريٹري جنرل بان کي مون نے بھي اپنے ايک بيان ميں کہا تھا کہ انہيں اس حادثے پر شديد صدمہ پہنچا ہے اور اقوام متحدہ ہر ممکن مدد کرنے کو تيار ہے –سنيچر کي شام ايران کے صوبہ مشرقي آذربائجان ميں آنےوالے زلزلے ميں اب تک تين سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہيں جبکہ تقريبا چار ہزار افراد زخمي ہوئے ہيں –جن ميں سے بيشتر کا علاج کرديا گيا ہے - سبھي متاثرين کو خيموں ميں منتقل کرديا گيا ہے اور انہيں ہر طرح کي بنيادي سہولتيں اور ضروري اشياء فراہم کي جارہي ہيں –
.......
/169